پی ڈی ایم جلسے کی قیادت ٹی ٹی پی کے دوست کر رہے ہیں: فواد چوہدری

597
 اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے 13 سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خود کش حملہ ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بے نطیر بھٹو شہید کے قافلے کو ٹارگٹ کیا گیا جس میں 180 لوگ شہید ہوئے اور 500 سے زیادہ لوگ ہاتھوں اور پاؤں سے محروم ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کی ذمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی۔ آج اسی جگہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے کی قیادت تحریکِ طالبان پاکستان کے دوست کر رہے ہیں۔