حیدر آباد پولیس کا بنگلے پر چھاپا،چار لڑکیاں بازیاب

219

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عدالتی حکم پر حیدرآباد پولیس کا ایک بنگلے پر چھاپا، پنجاب سے تعلق رکھنے والی چار لڑکیاں بازیاب۔ تفصیلات کے مطابق پارس نامی ایک خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ نثار احمد نامی شخص نے حیدرآباد کے ایک بیوٹی
پارلر میں کام کرنے کے لیے پنجاب سے چار لڑکیوں کولاکر حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے جس پر ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نمبر1کے جج نے حکم دیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپا ماکر پنجاب سے تعلق رکھنے والی چار لڑکیوں نورین‘ نسرین‘ عائشہ اور پروین کو بازیاب کرلیا۔ 4روں لڑکیوں کو وومین پروٹیکشن سیل منتقل کردیا گیا ہے جنھیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔علاوہ ازیں انچارج چیک پوسٹ پبن سب انسپکٹر اظہر میمن نے اپنے اسٹاف کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے وٹرسائیکل پر سوار ایک مشکوک شخص بلاول ولد جان محمد پڑھیار کو 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز سمیت گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ہوسڑی میں آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔