ڈالر کی قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

1227

کراچی: حالیہ چند دنوں سے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےاورآج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کے انٹربینک ریٹ 163 روپے سے بھی نیچے آگئی ہے،انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 62 پیسے کی کمی سے 162 روپے 86 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی 30 پیسے کی کمی سے 163 روپے 40 پیسے پر بند ہوئی۔

اگست سے لیکر اب تک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 57 پیسے کی کمی واقع ہو چکی ہے۔