عراقی مزاحمتی گروہ کی امریکی افواج کو آخری وارننگ

473

عراقی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے عراق سے اپنی افواج کو نکالنے میں کوئی جھوٹ یا ٹال مٹول سے کام لیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے عراقی مزاحمتی گروہوں نے امریکی افواج اس ملک سے مکمل انخلا کیلئے مخصوص مدت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ملک سے جلد از جلد نکل جائیں۔ اس وقت تک ان کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے اپنی افواج کو عراق سے نکالنے میں کوئی ہوشیاری یا دھوکہ دہی سے کام لیا تو اس کے سنگین نتائج بر آمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عراق کی حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان محمد محیی نے میڈیا نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکیوں کو اپنے پیروں سے چل کر عراق سے نکل جانا چاہے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو پھر وہ تابوتوں میں یہاں سے نکلیں گے۔