عراق سے 25 ہزار امریکی فوجیوں کی وطن واپسی

728

عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا ہے کہ آج عراق سے 25 ہزار امریکی فوجیوں کا انخلاء ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصطفیٰ الکاظمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور امریکہ کے درمیان ہوئے معاہدے میں عراق سے امریکی افواج کا مکمل انخلاء کی شرط کے مطابق اب تک 25 ہزار امریکی فوجی وطن واپس جاچکے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے امریکی فوجیوں کا انخلاء امریکہ و عراق کے مابین ہوئے کامیاب معاہدے کی علامت ہے۔