مقبوضہ بیت المقدس سمیت غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے چھاپے

158

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج نے تلاشی کے دوران گھروں میں گھس کر شہریوں کو ہراساں کیا اور ان پر تشدد کیا۔ مشرقی رام اللہ میں کفر مالک اور غرب اُردن کے جنوبی شہر الخلیل کے العروب کیمپ میں گھس کر اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ہراساں کیا۔