سیری میں سڑکوں کی تباہی کی اصل وجہ کریشن ہے ، حافظ طاہر مجید

331

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ سیری گاجا موری نہر کے ساتھ ناقص میٹریل سے تعمیر ہونے والی سڑکیں تباہ حالی کا شکا ر ہیں۔ سڑکوں کی تباہ حالی کی ذمے دار سندھ حکومت ہے۔ سڑکوں کی تعمیر کے کام کو بھی کرپشن کی نذر کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے تباہ حال سڑکیں حادثات کا باعث بننے لگیں ہیںاور ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تباہ حال سڑکیں انسانی جانوںکے لیے خطرہ بن گئیں ہیں،متعلقہ ادارے خواب غفلت میں سوئے ہوئے ہیں اور کسی کوکوئی پرواہ نہیں ۔ گاڑیاں دوڑنے کی بجائے رینگتی نظر آتی ہیں۔ دفاتر اور کام پر جانے والے شہری رل گئے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے ووٹ لیکر غائب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے پر زور مطالبہ کیا کہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد از جلد کرایا جائے ۔