حسین لاکھانی اسپتال میں مفت حفاظتی ٹیکوں کا آغاز

457

کراچی: ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور حکومت سندھ کے تعاون سے حسین لاکھانی اسپتال میں بچوں کے مفت پیدائشی حفاظتی ٹیکوں کا آغاز کردیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مفت ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ ڈاکٹر اکرم سلطان اور ایڈمنسٹریٹر، حسین لاکھانی اسپتال ڈاکٹر سعیدہ جنید  نے کیا۔

ڈاکٹر سعیدہ جنید  نے کہاکہ ایک ماہ تک کوویڈ19 کے آغاز میں حفاظتی ٹیکوں کے لئے کافی پریشانی تھی ، بعد میں ہم نے فکس سینٹر پر کام شروع کردیا تھا، 50 فیصد ٹیکوں کی مہم کم رہی، کوویڈ کے بعد 90 فیصد حفاظتی ٹیکوں کا عمل مکمل ہوا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ویکسینیٹر ہی ہمارے فرنٹ لائن ورکر ہیں, ہم نجی اداروں کے ساتھ مل کر یہ کام جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹر سعیدہ جنید کا کہنا تھا کہ حسین لاکھانی ٹرسٹ اپنے چئیرمین نوید لاکھانی کی ہدایت پر عوام کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے کوشاں ہے، مفت ویکسینیشن سینٹر کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پیدائشی حفاظتی ٹیکے مفت لگوا کر اپنے بچوں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔اس موقع پر ڈاکٹر اکرم نے بچوں کو موذی امراض سے بچاؤ کے مفت حفاظتی قطرے بھی پلائے۔