عزیر بلوچ پر مزید 4 مقدمات میں ترمیمی فرد جرم عاید

282

کراچی (نمائندہ جسارت)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عزیر بلوچ کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا، عدالت نے عذیر بلوچ و دیگر مزید 4 مقدمات ترمیمی فرد جرم عاید کردی، انسداد دہشت گردی عدالت میں لیاری آپریشن میں پولیس حملے کے مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے مجرم عزیر بلوچ و دیگر پر مزید 4 مقدمات ترمیمی فرد جرم عاید کردی، عدالت نے
مفرور ملزمان حبیب جان بلوچ ، ذاکر راجا اور آصف نیازی سمیت دیگر کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے ، دہشت گرد عزیر بلوچ کو رینجرز کی سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے دہشت گرد عزیر بلوچ، زبیر بلوچ ودیگر پر فرد جرم عاید کردی ، عدالت نے مقدمہ کے تفتیشی افسران اور گواہان کو نوٹس جاری کردیے، پولیس کے مطابق ملزمان نے 2012ء میں تھانہ کھاراد، کلاکوٹ اور نیپئر کی حدود میں پولیس پر حملہ کیا ، حملہ میں پولیس افسران و اہلکاراور شہری زخمی ہوئے ، عدالت نے مفرور ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
عزیر بلوچ