پارلیمنٹ حملہ :دوبارہ دلائل کی عمران خان کی استدعا منظور

121

اسلام آباد(آن لائن )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کی بریت درخواست پر دوبارہ دلائل کی استدعا منظور کرلی۔ عمران خان کے وکیل رائے تجمل نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہاکہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق درخواستوں پر 3 ماہ میں فیصلہ لازمی ہے، مذکورہ درخواست پر دلائل6ماہ سے مکمل ہیں اور کوروناکے باعث کارروائی التوا کا شکار رہی استدعا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں دوبارہ سناجائے جس پر عدالت نے عمران خان کی بریت درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ اسی عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف مقدمہ قتل میں اخراج رپورٹ پر مدعی مقدمہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے کسی کے پیش نہ ہونے پر بھی سماعت19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔