جمعیت الفلاح میں اطہر ہاشمی کی یاد میں تعزیتی اجلاس آج ہو گا

341

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کراچی کے زیر اہتمام ملک کے ممتاز دانشور،اُردو زبان و ادب کے معروف استاد ، مدیر اعلیٰ روز نامہ جسارت سید اطہر علی ہاشمی مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس آج29ستمبر بعد نماز مغرب جمعیت الفلاح لائبریری
ہال اکبر روڈ صدر کراچی میں ہو گا۔اجلاس کی صدارت ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کریں گے۔مقررین میں نصیر ہاشمی مدیر روزنامہ اُمت کراچی، مقصود یوسفی مدیر روز نامہ نئی بات کراچی، مظفر اعجاز روز نامہ جسارت کراچی،امتیاز خان فاران صدر کراچی پریس کلب،کمال احمد فاروقی سابق منتظم اعلیٰ روز نامہ جسارت،سید حماد ہاشمی صاحبزادہ اطہر ہاشمی مرحوم،قیصر خان صدر جمعیت الفلاح اور دیگر شامل ہیں۔معتمد عام جمعیت الفلاح قمر محمد خان نے محبان اطہر ہاشمی مرحوم اوراحباب سے شرکت کی استدعا کی ہے۔