سمندری حقوق کی خاطر جان کی بازی لگا دیں گے‘ ترک صدر

243

انقرہ (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنی سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کی خاطر جان کی بازی بھی لگا دیں گے۔یہ بات انہوں نے ’’ترک بحریہ یوم‘‘ کے موقع پر جاری پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ترکی اپنے مفادات کے تحفظ پر مضبوط ارادے اور پختہ یقین کے ساتھ عمل پیرا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ترک جہاز رانوں کی
حاکمیت قائم ہونے والے سمندروں میں انہوں نے امن و انصاف کا مظاہرہ کیا تھا۔ ہماری بحری افواج کو ورثے میں ملنے والی خصوصیات کو مزید تقویت دیتے ہوئے حاصل کرنے پر ہمیں فخر ہے۔