حسن علی فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اورکم بیک کیلیے بیتاب

218

لاہور(جسارت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحسن علی جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اور کم بیک کے لیے پرعزم ہیں۔ 26 سالہ فاسٹ بولرحسن علی جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے اور کم بیک کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے کمردرد سے نجات پانے کے لیے ری ہیب پروگرام میں رننگ بھی شروع کردی۔ حسن علی 15ماہ سے فٹنس مسائل کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دورہیں۔پی سی بی نے ان کی بحالی فٹنس پروگرام تیار کررکھا ہے جس کے تحت فاسٹ بولرنے خود کومکمل فٹ کرنے کے لیے سخت محنت جاری رکھی ہوئی ہے اور اپنے ٹریننگ پلان سے پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ مکمل رابطے اور ملنے والی ہدایات پرعمل کررہے ہیں۔ اگست 2016ء میں ڈیبیو کرنے کے بعد 9 ٹیسٹ، 53 ایک روزہ اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے آخری مرتبہ16 جون 2019ء کو آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں شرکت کی تھی۔