سابق کھلاڑیوں نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی پسندیدہ ٹیموں کا انتخاب کرلیا

202

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا آغاز قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے ہورہا ہے۔ کورونا وائرس کے ان غیرمعمولی حالات کے باوجود کرکٹ سرگرمیوں کے آغاز پر جہاں کرکٹ کے مداح پرجوش ہیں تووہیں سابق کرکٹرز بھی کرکٹ کے اس محدود ترین فارمیٹ میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کے منتظر ہیں۔30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہونے والے ایونٹ میں ناردرن اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ نو اکتوبرسیراولپنڈی میں شروع ہوگا، جہاں ایونٹ کی 2 بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل 18 اکتوبر کو ہوگا۔اس سلسلے میں پاکستان کے نامور سابق کھلاڑیوں نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2020 میں شریک 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں سے اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کا انتخاب کیا ہے۔ سابق کپتان رمیز راجہ اور سعید اجمل کو ناردرن سے ٹائٹل کے دفاع کی امید ہے تاہم بازید خان، عمران نذیر اور عبدالرحمٰن نے محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترنے والی خیبرپختونخوا کواپنی فیورٹ ٹیم قرار دیا ہے۔یونس خان نے بلوچستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا توماضی کے 2 معروف وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف اور معین خان کی نظریں ایونٹ میں اعلیٰ معیار کے کرکٹ مقابلے دیکھنے کی منتظر ہیں۔