فٹبال کیرابا کپ، چیلسی نے برنلے کو 6-0 سے پچھاڑ دیا

480

لندن(جسارت نیوز)فٹبال کیرابا کپ میں گول کی بڑی گنتی گنی گئی، چیلسی نے برنلے کو 6-0 سے پچھاڑ دیا، ہیورٹز نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی، نیو کاسل نے 7-0 اور ایورٹن نے5-2کی فتح سمیٹی۔انگلش میدانوں میں فٹبال کے تگڑے حریفوں کے بڑے مقابلے،ای ایف ایل کپ تیسرے رائونڈ میں ہائی اسکورنگ میچ، چیلسی نے برنلے کو 6-0 سے ہرا دیا۔چیلسی کے ہیورٹز نے برنلے کے خلاف گول کی ہیٹ ٹرک ٹکائی، خوب دھاک بٹھائی۔ نیو کاسل یونائیٹڈ نے موری کیمب کو7-0 سے شکست دے دی، جیولِنٹن نے2 شاندار گول کئے۔