نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ کے ملتوی میچز 26ستمبر سے شروع ہونگے

272

کراچی(جسارت نیوز)5واں نیشنل بینک پریزیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کورونا وائرس کے باعث ملتوی شدہ میچز26 ستمبر کو شروع ہوں گے۔ یہ اعلان ٹورنامنٹ کے منتظم اعلی اور نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشدحسین نے ٹورنامنٹ کمیٹی کی میٹنگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انٹر نیشنل کرکٹر سعید آزاد، ایونٹ مینجر انورفاروقی، محمد جاوید، علیم خان موسی، عظمت اللہ خان، سلمان حسین کاظمی اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ لیگ کے بقیہ میچز ایس بی اے جی، آر بی جی واریرز، آر ایم جی ماروکس، کمپلائنس ڈیفنڈر، لاجسٹک لائنز، آے آر جی گلوریز آڈٹ اسپارٹنس، ویسٹ ریجن، لیگل لجنڈز، ایس کیو جی شاندار، آئی ایف آئی آر جی یونائیٹڈکے درمیان یو بی ایل ا سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ یکم اکتوبرتا3 اکتوبر کوارٹرفائنلز، 8 اور 9 اکتوبرکو سیمی فائنلز برقی قمقموں کی روشی میں نیا ناظم آباد میں جبکہ فائنل نیشنل بینک ا سپورٹس کمپلیکس میں کھیلاجائے گا۔ ٹورنامنٹ کے میچز کورونا وائرس سے بچائو کی ایس او پیز کے تحت کھیلے جائیں گے۔ تمام کھلاڑی، میچ آفیشلز اور متعلقہ سٹاف بائیوسیکور ماحول میں رہیںگے۔