آسٹریلیا نے انگلینڈ کوشکست دے کرون ڈے سیریز جیت لی

261

اولڈ ٹریڈفورڈ(جسارت نیوز) آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں میزبان ٹیم کو 3وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہویے انگلینڈ نے 302رنز بنائے او مقررہ اوورز کے اختتام پر اس کے 7کھلاڑی آئوٹ ہویے، شاندار بلے بازی کرتے ہویے نے اسکور کیے۔ بیرسٹو کی سنچری بھی رائیگاں گئی۔انہوں نے 112رنز اسکور کیا۔بلنگ اور واکس نے نصف سنچریاں بنائیں۔ واکس 53رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ اسٹارک اور زمپا نے3,3 وکٹیں لیں۔ جواب میں ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کے بلے بازوں نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 2کھلاڑیوں نے سنچریاں داغ دیں جو جیت میں ہر اول دستہ ثابت ہوئیں۔ کیری 106رنز اور میکسیل 108رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ اس طرح 2گیندیں کم305رنز بناکر آسٹریلیا نے سیریز 2-1سے اپنے نام کرلی۔ واکس اور روٹ نے 2,2وکٹیں لیں۔ میکس ویل مین آف دی میچ اور سیریز قرار دیے گئے۔