عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں16ڈالر زٹن اضافہ

191

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف ممالک کی جانب سے در آمد کے بعد عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوںمیںاضافہ ہوگیا ہے اور فی ٹن گندم کی قیمت16ڈالرز اضافے سے 244سے بڑھ کر 260 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔مقامی در آمد کنندہ مزمل چیپل کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی ٹن گندم کی قیمت 230تا244ڈالرز ڈالرز کے درمیان ٹریڈ کررہی تھی ،تاہم پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے گندم کی در آمد میںاضافے کے باعث عالمی مارکیٹ میںگندم کی قیمت میںاضافہ ہوگیا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ پاکستان نے نجی شعبے کے ذریعے 8لاکھ50ہزار ٹن گندم کی در آمد کے معاہدے کیے ہیںجس میں سے تین جہازوںکے ذریعے1لاکھ95ہزار ٹن گندم پہلے ہی پاکستان پہنچ گئی ہے جبکہ ستمبر میں گندم کے مزید 4،اکتوبر میں3اور نومبر میں4جہازوںکی آمد متوقع ہے ،گندم کی درآمد سے ملک میں آٹے کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔