یونائیٹڈ سپر لیگ میں سامبا بینک کی کامیابی

322

کراچی( اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ سپر لیگ کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا، سامبا بینک نے جنید جیز کلب کو 10 رنز سے شکست دیدی،انو بھائی پارک پر کھیلے گئے میچ کی نمایاں بات زاہد کا آل رائونڈ کھیل،کلنٹن ، سوداگر احتیشا م کا عمدہ کھیل تھا،ٹاس جیت کر پہلے بیتنگ کر تے ہوئے سامبا بینک نے7 وکٹوں کے نقصان پر 159رنز اسکور کیے، کلنٹن نے 47، احتشام 20، ذاہد 19 اورسلطان نے16رنز بنائے، سعد نے 3، نعمان نے 2 اور جاوید، ابو بکر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں جنید جیز کلب 8 وکٹ کے نقصان پر 149رنز بناسکی، سوداگر39، سبحان34، نعمان نے20رنز اسکورکیے، زاہد نے4، یوسف ،احتشام نے 2,2 کھلاڑیوںکو آؤٹ کیا، میچ کے اختتام پر سامبا بینک کے ذاہدکو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔