مختلف علاقوں سے پولیس پرحملے میں ملوث ملزم سمیت8گرفتار

118

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر میں کی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملز مان کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان پولیس پر حملے ،منشیات فروشی اور موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے مہران ٹاؤن اسپتال چورنگی کے قریب چھاپا مار کارروائی میں پولیس پر حملے سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزم طاہر کوگرفتار کرلیا ۔ ملزم رہزنی کی متعددوارداتوں کے علاوہ منشیات کی سپلائی میں بھی ملوث تھا۔مبینہ ٹاون پولیس نے ایک کاروائی موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم امتیاز احمد ولد اصغر علی کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر 1094-KLO برآمد ہوئی جس اس نے راجپوت کالونی سے چوری کی تھی،ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، بلوچ کالونی پولیس نے موٹرسائیکلیں چوری کرنے کی واراداتوںمیں ملوث ملزم راشد بٹ ولد محمد خالق بٹ کو گرفتار کرلیا،دوران تفتیش ملزم نے 5 موٹرسائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا،ملزم کے مطابق ملزم موٹرسائیکل کو مختلف چابیوں کے ذریعے اور تاروں کو کاٹ چور ی کرتا اوران کو کشمور اور رحیم یار خان میں یارو اور لالو نامی شخص کو فروخت کرتا تھا۔