۔22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ر یکارڈ

266

 

اسلام آباد(این این آئی)ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ادارہ شماریات
کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں برائلر مرغی 22 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، دال مونگ 13 روپے اور دال ماش 7 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی، مٹن کی فی کلو قیمت میں 6 روپے ‘20 کلو آٹے کا تھیلا 15 روپے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گڑ، ماچس، تازہ دودھ، دہی، چاول اور بیف بھی مہنگے ہوئے۔