بی آراے کے اہم کمانڈر ماسٹر سیلم جلیس نے سرنڈر کردیا

28

تربت(آن لائن)بی آراے کا اہم کمانڈر ماسٹرسیلم جلیس نے سرنڈرکرلیا،سرنڈرکرنے بعد بی ایل ایف کے بانی رکن اورموجودہ بی آراے کے ہائی کمانڈرماسٹرسلیم جلیس نے اپنی جاری بیان میں کہاہے کہ میں نے شدت پسند تنظیموں سے علیحدگی کرلی ہے ،اوراپنی
رضامندی سے قومی دھارے میں شامل ہوگیاہوں،میں پچھلے 23سالوں سے مسلح تنظیموں کے ساتھ وابستہ رہاہوں، میں تسلیم کرتاہوں کہ بلوچستان میں سرگرم تنظیمیں آزادی کے نام پر نوجوانوں ورغلا رہی ہیں اور بیرونی قوتوں کے ہاتھوں کھیل رہی ہیں ان میں سے اکثر بے گناہ بلوچوں اور دیگر پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث ہیں اور بلوچستان میں امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔ انھوں کہا ہے کہ 1997ء سے اب تک میری 23 جدوجہد بلوچستان اور اسکے عوام کے لیے کسی قسم کے فائدہ کے بجائے بے پناہ نقصان اور تکلیف کا باعث رہی ہے جس کے احساس نے میری ضمیر کو جگا دیا ہے ،انھوں نے کہا کہ یہ نام نہاد جنگ اب صرف ذاتی مفادات کے لیے لڑی جارہی ہے اس لیے میں تمام مسلح افراد اور نوجوان نسل سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بے مقصد جنگ کو ختم کرکے قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔