پاکستان اور امارات کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط

562

ابو ظہبی: پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک مالیاتی استحکام اور منی لانڈرنگ کیخلاف مل کر کام کریں گے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے فنانشل انٹلی جنس یونٹ نے مالی جرائم سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں۔

عرب امارات کےفنانشل انٹیلی جنس اور پاکستان کے مالیاتی مانیٹرنگ یونٹ کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں ممالک مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اور منی لانڈرنگ کا مل کر مقابلہ کریں گے۔