میرپور خاص، شہری اور دیہی علاقوں میں  کئی کئی فٹ پانی جمع، مچھروں کی بہتات

137

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) میرپور خاص میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کا پانی نہیں نکالا جاسکا، شہری اور دیہی علاقوں میں کئی کئی فٹ بارش کا پانی کھڑا ہے، جس کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بارش سے متاثرہ افراد جو کہ آسمان تلے پناہ لیے ہوئے ہیں کا مچھروں نے جینا محال کر رکھا ہے جبکہ رہائشی علاقوں میں بھی مچھروں کی یلغار ہے، جس کی وجہ سے ملیریا کی وبا پھوٹنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب مچھروں سے بچائو کے لوشن، مچھر مار اسپرے اور مچھر دانیوں کی مانگ میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ان کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔ شہر کے سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ضلع بھر سے بارش کے پانی کو فوری طور پر نکالا جائے اور ضلع میں مچھر مار اسپرے مہم شروع کی جائے۔