فنکشنل کمیٹی اختیارات کی منتقلی‘ کورونا سے متعلق تفصیلات طلب

135

اسلام آباد (صباح نیوز)ایوان بالا کی فنکشنل کمیٹی برائے اختیارات کی منتقلی نے کورونا وبا کے حوالے سے ساما ن کی مالیت تعدادصوبوں کو منتقلی صوبہ وائز کورونا ٹیسٹنگ کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں طلب کرلی ہیں۔ کورونا کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو 23 ارب روپے دیے گئے۔ اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو کی زیرصدرات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔سینیٹ کی متعلقہ سپیشل رپورٹ، کووروناوبا کے تناظر میں وفاقی اور صوبائی صحت کے اداروں کی کاکردگی اور شعبہ صحت کے صوبائی اختیارات وفاقی ادارہ جاتی اسٹرکچرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے تمام اداروں ڈویژنوں وزارتوں کو قائمہ کمیٹیوں اور پارلیمان کی کارروائی سے متعلق ورکنگ پیپر اور بریفنگ قومی زبان اردو میں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، کمیٹی نے صوبوں سے بعض اسپتال وفاق کو منتقل کرنے کے معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شعبہ صحت کے حوالے ملکی اور بیرونی امداد اور صوبوں کو فراہم کردہ امداد کی تفصیلا ت بھی مانگ لی گئی ہیں ۔ اجلاس میں وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اور سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کی عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ہے ۔