ٹنڈوالہٰیار، الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی  حلقہ بندیوں کے لیے کمیٹیوں کا اعلان

114

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) سندھ میں رواں سال بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، پہلے مرحلے میں حلقہ بندیوں کی تیاریاں، بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لیے کمیٹیوں کا اعلان۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ حلقہ بندیوں کی کمیٹی 3 رکنی ہوگی جبکہ کنوینر ضلعی الیکشن کمشنر ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر، ضلعی ایجوکیشن آفیسر یا تعلقہ ایجوکیشن 2 ممبر ہوں گے۔ کمیٹی پہلے مرحلے میں حلقہ بندیاں کرے گی۔ سندھ میں یوسیز، یونین کمیٹیز، وارڈز کی ازسرنو حلقہ بندیاں کی جائیں گی، نئی حلقہ بندیوں کے بعد سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 9 سے 22 ستمبر تک سندھ بھر میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کو مکمل کرلیا جائے گا۔ 23 ستمبر کو سندھ میں ابتدائی حلقہ بندیاں آویزاں کی جائیں گی اور حلقہ بندیوں کے بعد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوگا۔