مزید 60 ہزار میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ گئی

49

اسلام آباد / کراچی(آن لائن ) درآمدی گندم کا دوسرا بحری جہاز یوکرائن سے 60 ہزار میٹرک ٹن گندم لیکر کراچی پورٹ پہنچ گیا۔وزارت غذائی تحفظ کے حکام کے مطابق یوکرائین سے درآمدکی گئی گندم کا دوسرا بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے ‘ گندم کا معیار چیک کرنے کے بعد ریلز کرنے کی اجازت دی جائے گی۔وزارت غذائی تحفظ کے ملک میں اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار میڑک ٹن گندم آ چکی ہے، درآمدی گندم کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوچکی ہے جب کہ آٹا مزید سستا ہونے کا امکان ہے‘ تیسرا جہاز 8 ستمبر کو کراچی پورٹ پہنچے گا۔