سجاول، موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں ا یک شخص جاں بحق

132

سجاول (نمائندہ جسارت) سجاول کے قریب دو مختلف واقعات میں نا معلوم ضعیف شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی حالت میں اسپتال داخل۔ گزشتہ روز بدین سجاول روڈ پر بس اسٹاپ جاتی چوک کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں نامعلوم ضعیف شخص اور دو موٹر سائیکل سوار حبیب اللہ شاہانی اور ابراہیم سمیجو معمولی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو بدین اسپتال لے جایا گیا جبکہ ایک زخمی سول اسپتال سجاول سے کراچی لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاسکا اور راستے میں ہی دم توڑ گیا جس کی شناخت نہ ہونے کے باعث لاش کو لاوارث قرار دیتے ہوئے ایدھی سینٹر ٹھٹھہ کے حوالے کردیا گیا۔ ایک اور واقعے میں سجاول ٹھٹھہ روڈ پر گائوں پرانی سید پور کے قریب جنگل میں تین نا معلوم افراد ایک شخص رشید احمد ولد گل محمد سہتو کو مویشی چرانے کے دوران کلہاڑیوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے، جس کو علاج کے لیے سول اسپتال لایا گیا، جس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ زخمی کے ورثاء نے مبینہ دو افراد کو نامزد اور ایک نا معلوم افراد کے نام حملہ آوروں کے طور درج کرا دیے ہیں۔ مزید تفتیش سجاول پولیس کررہی ہے۔