شکارپور،میونسپل کمیٹی ملازمین کاتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

95

شکار پور(نمائندہ جسارت ) شکار پور میونسپل کمیٹی ملازمین کا احتجاج تین ماہ تنخواہیں نہ ملنے اور 15سال سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کو ریگولر نہیں کرنے پر میونسپل کے چیف آفیسر کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی گئی اور دھرنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور شہر کے خاکروبوں اور ڈرائیورز نے بلدیہ شکارپور کے چیف آفیسر اعجاز شیخ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدابخش اور بشن داس نے کہا کہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے، سابق میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ عقیل عباس سومرو نے ہمیں مستقل طور پر لیٹر جاری کیا مگر چیف میونسپل آفیسر اعجاز شیخ ہمیں مستقل طور پر لیٹر جاری کرنے کو جھوٹا لیٹر قرار دے رہا ہے ۔مظاہرین نے مزید کہا کہ موجودہ چیف آفیسر اعجاز شیخ ہمی تنخواہیں نہیں دے رہا ہے اور لیٹر جاری کیا ہے ایم ایس سول اسپتال اور ڈی ایچ او کو کہا ہے کہ اگر کوئی بھی میڈیکل فٹنس دینے کے لیے آئے اسے رد کیا جائے۔ دوسری جانب 65 سے زیادہ ڈرینج ڈویژن پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر نہیں کیا گیا جو 2004ء سے ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں جو سراسر نا انصافی ہے ۔ ہیڈرنیج ملازمین نے کہا کہ 80 کروڑ روپے بلدیہ کے پاس موجود تھے جو سابق چیئرمین عقیل عباس سومرو نے اپنے طور پر خرچ کر کے بلدیہ شکارپور کو تباہ کردیا اور 15 برس سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو نظر انداز کر کے اپنے من پسند لوگوں کو ریگولر کردیا گیا ہے۔مظاہرین نے چیئرمین بلاول زرداری، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہاورمنتخب نمائندے نوٹس لے کر ہمیں تنخواہیں دلاکر ہمیں مستقل کیا جائے دوسری جانب احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے احتجاجاً کام نہیں کیا جائے گا۔