ٹیکس نہ دینے پر بانی متحدہ پر 20لاکھ پائونڈز جرمانہ

219

لندن (آئی این پی )ٹیکس نہ دینے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے بانی الطاف حسین پر برطانوی حکام نے 20 لاکھ پائونڈز جرمانہ عاید کردیا۔یہ رقم پاکستانی روپوں میں44 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بانی متحدہ نے 1995ء سے2015ء تک ٹیکس نہیں دیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔رپورٹس کے مطابق بانی متحدہ کے گھریلو
اخراجات اور سابقہ اہلیہ کو رقم کی ادائیگی کا تخمینہ تقریبا 50 ہزار پائونڈ ہے۔بانی متحدہ کے وکلا کا موقف ہے کہ ان کی آمدنی عطیات پر مبنی تھی جس پر ٹیکس نہیں لگتا تاہم اِن لینڈ ریونیو نے بانی متحدہ کے وکلا کا موقف تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔