لداخ میں بھارت اورچین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

197

نئی دہلی (آن لائن) مشرقی لداخ میں پینگوئنگ جھیل کے جنوبی کنارے کی صورتحال بدستور کشیدہ ، بھارت اور چین کے درمیان تناؤ میں شدت آگئی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان دوسرے روز بھی فوجی مذاکرات جاری ر ہنے کے باوجود دونوں ممالک کے ٹینکوں کو ایک دوسرے سے فاصلے پر تعینات کر دیا گیا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چینی جنگی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں کالا ٹاپ کے دامن کے قریب کھڑی ہیں جس پر بھارت کا قبضہ ہے
۔ چین نے بھاری اور ہلکے ٹینک بھارتی پوزیشنوں کے قریب پہنچادیے ۔ دریں اثنا دونوں ممالک کے درمیان فوجی مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہے ۔