ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ورچوئل ہینڈی کرافٹ فورم

534

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کا پہلا ورچوئل ہینڈی کرافٹ فورم ٹریڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ڈائریکٹرشہزاد احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔موڈریٹر کے فرائض چیئرمین ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان فہد برلاس نے انجام دیے۔ شہزاد احمد خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہینڈی کرافٹ کی دنیا بھر میں زبردست مانگ موجود ہے ۔
اور بالخصوص عوامی جمہوریہ چین میں پاکستانی ہینڈی کرافٹس کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے جس کے لیے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہر ممکن سہولیات اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ چیئرمین ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان فہد بلاس نے اس موقع پر ایسوسی ایشن کی کارکردگی اور مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔کنٹری ڈائریکٹر ہاشو فائونڈیشن عائشہ خان نے کہا کہ شمالی علاقہ جات میں اعلی معیار کے ہینڈی کرافٹ تیار کیے جارہے ہیں اور ہاشو فائونڈیشن کی طرف سے تربیتی مراکز کام کر رہے ہیں ۔ فورم کے دوران دانش جبار خان، مہناز پروین، تانیہ بٹر اور دیگر شرکاء نے بھی اظہار خیال کیا۔