امام حسین ؓکی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کا پیغام ہے،عثمان بزدار

251

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں سیدالشہداء حضرت امام حسینؓ کی راہ حق میں لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے ۔ واقعہ کربلا سے سبق حاصل ہوتا ہے کہ باطل مٹ جائے گا اور حق باقی رہے گا۔ حضرت امام حسینؓ نے حق کا علم بلند کیا اور باطل کے سامنے سر نہ جھکایا۔ حضرت امام حسینؓ اور دیگر شہدائے کربلا کا غم تاقیامت باقی رہنے والا اثاثہ ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے
دین اسلام کے آفاقی اصولوںصبر،برداشت اورقربانی کو قیامت تک کیلئے زندہ کردیا ہے ۔ کربلاکے میدان میںحق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم اور بربریت کیخلاف جہاد کرنے کا درس دیتاہے۔بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی حق اور باطل کے درمیان کئی برس سے معرکہ جاری ہے اور ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر کربلا کی عظیم ترین روایت کو نبھا رہے ہیں۔