رینجرزنے بارش سے متاثرعلاقوں میں صاف پانی کی فراہمی شروع کردی

92

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے سیلاب زدہ علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی فراہمی شروع کر دی ہے۔رینجرز اہلکار دو باوزر کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو پانی فراہم کررہے ہیں۔ رینجرز کے جوانوں ہفتے کے روز سرجانی,یوسف گوٹھ,رحیم گوٹھ,اللہ والا ٹاون میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا ،جس پرعلاقہ مکینوں کی طرف سے رینجرز کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔