الیکشن کمیشن کے 3 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری

200

پشاور(آن لائن ) الیکشن کمیشن کے 3 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات سے قبل افسران کے تبادلوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ الیکشنز خیبر پختونخوا عدنان بشیر کو ڈائریکٹر ریسرچ ، پلاننگ ، اوور سیز ، جبکہ ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم کو سیکرٹریٹ میں ڈائریکٹر الیکٹورل تعینات کردیاہے ڈائریکٹر الیکٹورل رولز طاہر حسن کا تبادلہ صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کردیا ہے ۔