کراچی سے لاہور جانے والی 2 مسافر ٹرینیں منسوخ

321

لاہور (آن لائن) سندھ میں مسلسل طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی 2 مسافر ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں، منسوخ کی جانے والی ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس شامل ہیں جبکہ بارش کی وجہ سے کراچی، کوئٹہ سے لاہور آنے والی مختلف مسافر ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے 2 سے 7 گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچیں جبکہ یہی ٹرینیں اسی تاخیر سے لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئیں جس سے ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔