کراچی کو ریلیف دینے کے لیے وفاق اپنا کردار ادا کرے گی،وزیر اعظم

547

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  کراچی کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔

عمران خان کی زیر صدرات اجلاس منعقد ہوا، جس میں کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،جبکہ وفاقی وزرا اسد عمر ،مراد سعید سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی، گورنر سندھ نے کراچی کی تازہ ترین صورتحال سےوزیر اعظم کو بریف کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تمام وفاقی اداروں کوکراچی کے عوام کو ریلیف دینے کےلیے ہدایات بھی کی ہیں،اس وقت ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سے کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے،سندھ کے عوام کی ضروریات اور درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے،کراچی میں سیوریج نکاسی آب پر جامع پلان اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تشکیل دیا جارہاہے۔