نواز شریف کو وطن واپس آکر احتساب کا سامنا کرنا ہوگا،وزیر اعظم

399
وزیراعظم نے منحرف ارکان کو راضی کرنے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان  کاکہنا ہےکہ نواز شریف کو سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا، کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کروں گا۔

عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ہوا، جس میں بھاگے ہوئے مجرم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا اوروزیر اعظم کو ایم ایل ون ، گندم اور چینی کی امپورٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے کہاکہ نواز شریف کو فوراً وطن واپس لانا چاہیے،نواز شریف کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، احتساب کا عمل جاری رہے گا، کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا ۔