نارتھ کراچی ، سرجانی اور نارتھ ناظم آباد میں 170 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ۔روشن شیخ کا دعوٰی ۔

481

نارتھ کراچی ، سرجانی اور نارتھ ناظم آباد میں 170 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ۔روشن شیخ کا دعوٰی ۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سہر میں جمعہ کی سہہ پہر تیز بارش سے ضلع وسطی علاقے اور سڑکیں  زیادہ متاثر ہوئے  ، سب سے زیادہ نارتھ کراچی نارتھ ناظم آباد اور سرجانی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی ۔ سندھ کے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ نے ” جسارت ” کو بتایا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں 177 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے سڑکیں زیر اب آئیں ۔ انہوں واضح کیا کہ برساتی پانی کے نظام کی نکاسی کا موجودہ نظام اس قدر بارش کو برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے ۔ تاہم سندھ حکومت کی نگرانی مین جاری عالمی بنک کے منصوبے سوئپ کا عملہ کے ایم سی ، ڈی ایم سی اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اس پانی کی نکاسی اور سڑکوں کی بحالی کے لیے فعال ہے ۔ کوشش کی جارہی ہے کہ پانی کے نالوں کے ذریعے بہاو کو تیز کیا جائے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ برساتی نالوں سے پانی  کا نظام  30 منٹ میں 50 ایم ایم پانی کے نکاسی کا ہے لیکن اس قدر زیادہ بارش جس کی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی بھی نہیں کی تھی جمعہ کی سہہ پہر مذکورہ علاقوں میں ریکارڈ کی گئی ۔

Sent from my Samsung Galaxy smartphone.