سن 1961 کے بعد برطانیہ دوسری بار انتہائی مقروض

627

لندن: برطانیہ 2.65 کھرب روپے کا مقروض ہوگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق کوروناوائرس وبا کے دوران پیدا ہوئے معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے برطانیہ نے مختلف بینکوں سے جو قرض لیے تھے، اُس کی قیمت 2.65 کھرب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

1961 کے بعد سے برطانیہ دوسری بار اتنی خطیر رقم کا مقروض ہوا ہے۔

برطانوی محکمہ قومی اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے شروع کے 4 مہینے، صرف اپریل سے جولائی تک جو قرض لیا گیا وہ 150.5 بلین پاؤنڈز لیا گیا جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔

دوسری جانب صرف جولائی میں 26.7 بلین پاؤنڈز قرض وصول کیا گیا جبکہ پچھلے سال جولائی میں لیے گئے قرض کی قیمت 1.67 بلین پاؤنڈز تھی۔