مانچسٹر ٹیسٹ میں کپتان نے جیت کا موقع کھو دیا ، وسیم اکرم

242

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹَ میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مگر پاکستانی ٹیم اچھے موقع سے فائدہ نہ اٹھاسکی اور ہمارے کپتان نے جیت کا موقع کھودیا۔وسیم اکرم نے کہا کہ ہم کائونٹی بولرز نہیں ہیں جو آئیں اور لائن اینڈ لینتھ پر بولنگ کریں، آئندہ کی حکمت عملی جارحانہ بنانا ہوگی ۔انہوں نے اپنی اس بات پر اصرار کیا کہ پاکستانی کپتان کو کئی مواقع ملے مگر انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے پاکستان کو3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پہلے مانچسٹر ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دی اور سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی۔