لاہور ہائیکورٹ نے 9 سیشن ججوں کے تبادلے کر دیے

226

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے 9 سیشن ججوں کے تبادلے کردیے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم
خان کی منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ سمیت پنجاب کے 9 سیشن ججوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ جن کے تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تبدیل ہونے والے سیشن ججوں کو راولپنڈی، ننکانہ، ساہیوال سمیت دیگر اضلاع میں تعینات کیا گیا۔ جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویا کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔