انگلینڈ کے پاس دورہ پاکستان سے انکار کی کوئی وجہ نہیں،احسان مانی

286

مانچسٹر(جسارت نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا مقصد سوائے کرکٹ کی بحالی کے اور کچھ نہیں ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے میدانوں کا آباد ہونا مشکل تھا اور ان کی کوشش یہی تھی کہ با ئیوسیکور ماحول میں دورہ ہوجائے۔برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں حالات نارمل ہوچکے ہیں ، میںخود اورمیری اہلیہ اسلام آباد اور لاہور کی سڑکوں پر آرام سے سفر کرتے ہیں، ہمیں کبھی گارڈ یا سیکیورٹی آفیسر کی ضرورت نہیں پڑی،بنگلا دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آکر سریز کھیل چکی ہیں انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی اب ہماری خواہش ہے کہ انگلینڈکرکٹ ٹیم کو 2022 ء میں پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔احسان مانی نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی ملک کو رسک فری قرار نہیں دیا جاسکتا ، اب کوئی ایسی وجہ نہیں ہے کہ جس کو بنیاد بنا کر انگلینڈ پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرے۔