ٹرینٹ ووڈہل بگ بیش لیگ میں شامل

228

میلبورن(جسارت نیوز) ٹرینٹ ووڈہل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے 10 ویں سیزن سے قبل کھلاڑی کے حصول اور کرکٹ مشیر کے کردار کو نبھانے کیلیے بگ بیش لیگ انتظامیہ میں شامل ہوگئے ہیں۔ ٹرینٹ ووڈ ہل لیگ اور بی بی ایل کلب کوچز، منتظمین کی فہرست اور ریاستی اعلی کارکردگی کی ٹیموں کے مابین رابطے میں اہم کلیدی کردار کے طور پر کام کریں گے۔ ٹرینٹ ووڈ ہل بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کھیل کے حالات اور خامیوںکے بارے میں بھی باقاعدہ جائزہ لیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جدت پسند ٹرینٹ ووڈ ہل نے انگلینڈ میں ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ٹرینٹ ووڈ ہل نیوزی لینڈ کرکٹ، آئی پی ایل کی ٹیموں دہلی ڈیئر ڈیولز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔ ووڈ ہل نے حال ہی میں بی بی ایل کی جانب سے میلبورن اسٹارز کے لسٹ منیجر کی حیثیت سے کام کیا اور اب وہ آنے والے سیزن سے قبل اس حیثیت سے دستبردار ہوجائیں گے تاہم وہ ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے بگ بیش لیگز کے سربراہ ایلیسٹر ڈوبسن نے کہا کہ بی بی ایل کی تعمیر میں ووڈ ہل کی مہارت بہتر ثابت ہوگی۔