حیدرآبادتیز بارش کی پیشگوئی ، شہر کے ڈوبنے کا خدشہ

496

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے حیدرآباد سمیت صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی، بارش الرٹ جاری ہونے کے باوجوانتظامیہ تاحال خواب غفلت میں ،شہر کے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعرات کی شام سے ہفتے کے دوران حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ جمعرات سے ہفتے کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا مون سون کے نئے سلسلے کے حوالے سے تمام ادارے الرٹ رہیں جبکہ بارش الرٹ جاری ہونے کے باوجود حیدرآباد انتظامیہ نے عملی اقدامات نہ اٹھائے زرائع کا کہنا ہے کہ شدید بارش ہونے کی صورت میں حیدرآباد کا آدھے سے زیادہ شہر ڈوبنے کا خطرہ ہے، خاص طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں قاسم آباد، نسیم نگر، سحرش نگر ،انور ولاز، بھٹائی ٹاؤن
،بھٹائی نگر ،شیدی گوٹھ ، حالی روڈ،کلاتھ مارکیٹ ،پھلیلی ،پریٹ آباد لطیف آبادنمبر1،2،3،4،5،10،11،12 اور حسین آباد شامل ہیں انتظامیہ کی طرف سے بارشوں کی پیشگوئی ہونے کے باوجود اہم نکاسی کے نالوں کی صفائی کرنے میں بھی ناکام رہی۔ انتظامیہ کی جانب سے فسادی واہ لطیف آباد کے مختلف نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے بہت سارے علاقے بارش کے پانی میں ڈوبنے کا خطرہ ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اسی موسم میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی تھی جس میں حیدرآباد انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے نکاسی آب کا پورا نظام ٹھیک کر دیا ہے لیکن بارش کے ساتھ ہی نشیبی علاقے ڈوب گئے تھے ۔