اقوام متحدہ ہمارا نقشہ قبول کرلے مسئلہ حل ہو جائیگا،صدر پاکستان

274

اسلام آباد(آئی این پی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ہمارا نقشہ قبول کرے تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیرپردنیا کے سامنے اپنا بیان اورنقشہ پیش کرتے رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں بتایا کہ کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر رکھ دیا گیا ہے،دنیا کو یاد دہانی کرانے کا یہ ایک نیا طریقہ ہے،ہم دنیا کو بتانا چاہتے
ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔صدرمملکت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جوکچھ کرنا چاہیے وہ کر رہے ہیں،مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔عارف علوی نے کہا کہ بھارت اسرائیل سے سیکھ کر تمام کارروائیاں کشمیرمیں کررہا ہے،بھارت نے ہندوتوا اورنازی جیسی سیاست اسرائیل سے سیکھی اور پیلٹ گنز کا استعمال بھی اسرائیل ہی سے سیکھا ہے۔صدرمملکت نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی تاریخ خود مسخ کررہی ہے،بھارت میں بھی نفرتیں بڑھ رہی ہیں،بھارت نے خطے کے حالات خراب کیے ہیں لیکن بھارت اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں آج شرکت کی دعوت دی گئی ہے، کسی صدرکوسینیٹ اجلاس میں شرکت کی دعوت کا پہلاموقع ہے۔