بدین میں مہمان بن کر آنے والی دو بہنیں اغواء

148

بدین(نمائندہ جسارت ) بدین میں مہمان بن کر آنے والی دو بہنیں اغواء۔بازیابی کے لیے اہل خانہ کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق بدین میں مہمان بن کر آنے والی جاتی شہر کی مکین دو بہنیں11سالا حسینہ۔5سالا شہناز کومبینہ ا طور اغواء کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں اغواء ہونے والی لڑکیوں کے والد حسن بارن نے ایس ایس پی بدین آفس میںاغواء کے خلاف
درخواست جمع کروادی ہے اور بعد میں بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حسن بارن نے کہا کہ میں بیٹیوں کو مسجد قطر کے احاطے میں بٹھاکر مسجد میں نماز کی ادائیگی کے خاطر روانا ہوا لیکن سکی لدو بارن سمیت دو نامعلوم ملزمان نے پیچھا کرتے ہوئے میری معصوم بیٹیوں کو اغواء کرلیا جس کی ابتدائی رپورٹ ماڈل تھانہ بدین پر فوری درج کروائی تھی لیکن پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے اب تک میری بیٹیاں بازیاب نہ ہوسکی ہیں ۔انہوں نے ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیٹیوں کی عمر کم ہے اس لیے جلد بازیاب کروائی جائیں اغواء میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے ۔