مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی معمول بن گئی‘ اسد مجید

153

نیویارک (آن لائن) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھیں گے‘ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی معمول بن گئی ہے۔نیو یارک میں پاکستانی قونصل خانے کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس سے پاکستان کے سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی غاصبانہ قبضے کو سب نے مل کر دنیا میں اُجاگر کرنا ہے‘ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب نیویارک کی مصروف ترین مارکیٹ ٹائمز اسکوائر میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بینرز لگ گئے ہیں۔