بدین:آلائنشیں نہ اٹھائی جاسکیں،شہر میں غلاظت اور تعفن

126

بدین (نمائندہ جسارت) عیدالاضحی کے موقع پر میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث بدین شہر گندگی کی لپیٹ میں آگیا، عید پر ذبح کیے گئے جانوروں کی غلاظت اور آلائشوں کو ٹھکانے لگایا نہ جاسکا، آلائشیں تعلیمی اداروں کے سامنے پھینک دی گئیں، شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی پھیل گئی، عیدالاضحی کے موقع پر شہر بھر سے اٹھائی جانے والی آلائشیں شہر کے اندر ہی موجود پیر عالیشاہ اسٹیڈیم کے اطراف اور تعلیمی اداروں کے سامنے پھینکی جانے لگیں، میونسپل عملے کی جانب سے آلائشیں شہر سے باہر پھینکنے کے بجائے اسٹیڈیم روڈ پر تھیلی سیمیا سینٹر، سول اسپتال کی او پی ڈی، اسلامیہ ڈگری کالج اور کئی نجی اور سرکاری اسکولوں کے راستے پر پھینک دی گئیں، جس کے باعث سندھ یونیورسٹی کا لاڑ کیمپس اور تھیلی سیمیا سینٹر بھی یہیں پر موجود ہے، راستے سے گزرنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑہا ہے، جس کے باعث شہر بھر میں آلودگی پھیلنے کا خدشہ ہے اور وبائی امراض بھی پھوٹ سکتے ہیں۔ بدین کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے بدین شہر میں گندگی کا خاتمہ کرکے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عمل اقدامات کیے جائیں۔