انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

366

ساؤتھمپٹن (جسارت نیوز) انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج روز بائول، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو آئرلینڈ کے خلاف 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے آئرش ٹیم کو پہلے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی جبکے دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے مات دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ بھی ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت مڈل سیکس کے آئن مورگن کریں گے جبکہ آئرش ٹیم اینڈریو بلبیرنی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان آئن مورگن کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور مہمان ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کریگی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ 2020ء کا حصہ ہے جس میں انگلینڈ کی ٹیم مسلسل 2 میچز جیت کر 20 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔